جرائم پیشہ افراد کے سیاسی سرپرستوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
سیکیورٹی اداروں کو جرائم پیشہ افراد کی سیاسی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کیلیے گرین سگنل دے دیا ہے۔
وفاقی حکومت نے سیکیورٹی اداروں کو کراچی میں جاری آپریشن کے اگلے مرحلے میں دہشت گردوں کو مالی طور پر سپورٹ کرنے والے عناصر اور جرائم پیشہ افراد کی سیاسی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کیلیے گرین سگنل دے دیا ہے۔
اس مرحلے میں اس بات کی نشاندہی کی جائے گی کہ کن جرائم پیشہ عناصر،گروپس ، تنظیموں اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کے غیر ملکی خفیہ اداروں سے روابط ہیں اور کن ذرائع سے ان کو فنڈنگ ہو رہی ہے،ان پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئیک ایکشن لیا جائے گا اور ٹھوس شواہد کے مطابق ان عناصر کے خلاف تحفظ پاکستان ایکٹ اور دہشت گردی کے تحت مقدمات قانون کے مطابق درج کیے جائیں گے۔