جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے امریکا سے 10 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے کرلئے

بھارت مختلف علاقوں میں امریکی تعاون سے اسلحہ سازی کے پلانٹ بھی لگائے گا


INP July 14, 2015
مودی سرکارنے امریکاسے ایک ارب ڈالرکے جاسوس طیارے خریدنے کافیصلہ کرلیا ۔ فوٹو : فائل

RAWALPINDI: بھارت جنگی جنون میں پیسہ پانی کی طرح بہانے لگا، مودی سرکارنے امریکاسے ایک ارب ڈالرکے جاسوس طیارے خریدنے کافیصلہ کرلیا جس کے بعدامریکا روس کوپیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت کاسب سے بڑادفاعی پارٹنربن گیا، 8سال میں 10ارب ڈالر کے معاہدے کیابھارت میں غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزارنے والوں کوکوئی فائدہ پہنچا پائیں گے؟ بھارتی میڈیاکے مطابق پے درپے دفاعی معاہدوں، اسلحہ خریدنے کے آرڈرزکے بعدامریکا بھارت کاسب سے بڑادفاعی شراکت کاربن گیاہے۔

اب بھارت کی نظریں امریکی ساختہ جاسوس پی81 طیاروں پرہیں جن کے حصول کے لیے معاملات حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔ طیاروں کایہ معاہدہ ایک ارب ڈالرمالیت کا ہوگا جو رواںسال کی سب سے بڑی دفاعی ڈیل ہوگی۔اس حوالے سے مذاکرات نئی دہلی میں ہوں گے۔

بھارت تامل ناڈوسمیت مشرقی علاقوں میں امریکی تعاون سے اسلحہ پلانٹ بھی لگائے گا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق حدسے زیادہ اسلحہ خریدنے کارجحان خودبھارت کے اندرعوامی احتجاج کوطول دے سکتاہے کیونکہ غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزارنے والے ایک تہائی بھارتی عوام کوطیاروں کی گھن گرج نہیں روٹی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں