بچت اسکیموں بینک منافع مال بردار اور مسافرگاڑیوں پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس لاگو

5 لاکھ روپے مالیت تک کے منافع رکھنے والے نان ٹیکس پیرز کو 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا


Irshad Ansari July 14, 2015
یف بی آر نے تمام فیلڈ فارمیشنز کو ود ہولڈنگ ٹیکس کے مقرر کردہ نئے ریٹس جاری کردیئے ہیں۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: ایف بی آر نے تمام ماتحت اداروں کو مال بردار و مسافر گاڑیوں، ٹوکن ٹیکس کy ساتھ ود ہولڈنگ ٹیکس سمیت بینکوں سے حاصل ہونیوالے منافع، پوسٹ آفس سیونگ اکاؤنٹس اور قومی بچت اسکیموں کے تحت جاری کردہ سرٹیفکیٹس کے منافع پرنئی شرح کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرنیکی ہدایات جاری کردی ہیں۔

ایف بی آرکی جانب سے گزشتہ روز تمام فیلڈ فارمیشنز کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں اور جمع نہ کروانے والوں کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس کے مقرر کردہ نئے ریٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ایف بی آر کے ماتحت اداروں کو جاری کردہ لیٹر میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کے لیے بینک اکاؤنٹس، ڈیپازٹس، قومی بچت اسکیموں کے تحت جاری کردہ سرٹیفکیٹس اور پوسٹ آفس سیونگ سرٹیفکیٹس سمیت دیگر اقسام کے ڈیبٹ سے حاصل ہونے والے منافع پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیاجائے۔

ہدایات کے مطابق 5 لاکھ روپے مالیت تک کے منافع رکھنے والے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کو 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ہوگا تاہم اس کے علاوہ جو نان فائلرز ہوں گے ان پر ساڑھے17فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے