فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے کوشاں رہیں گے ندیم

کراچی میں سنیمائوں کا جلانے سے عوام کا ہی نقصان ہے


Cultural Reporter October 17, 2012
نئی نسل کے لوگ اگر فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے کوششں کریں گے تو ممکن ہے ہم اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوجائیں گے. فوٹو: فائل

KARACHI: سینئر اداکار ندیم نے کہا کہ ان مشکل حالات میں بھی ابھی امید کی کرن باقی ہے اور کچھ لوگ اب بھی کوشش کررہے ہیں۔

فلم انڈسٹری کا وجود باقی رہے ،فلمی صنعت کی بحالی اور فروغ کے لیے ایک بار پھر کوششوں کا آغاز ہوا،پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے عزم اور حوصلہ کے ساتھ کام شروع کردیا ہے،امید ہے کہ اس کے نتائج جلد سامنے آئیں گے۔انھوں نے کہا ٹیلی ویژن انڈسٹری سے وابستہ افراد بھی فلمی صنعت کی بحالی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

کراچی میں فلمی سرگرمیاں جلد شروع ہونے کا امکان ہے، نئی نسل کے لوگ اگر فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے کوششں کریں گے تو ممکن ہے ہم اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوجائیں گے،ہم اگر بہتر سوچ رکھیں گے تو اس کے بہتر نتائج ضرور سامنے آئیں گے،کراچی میں سنیمائوںکا جلانے سے عوام کا ہی نقصان ہے، عوام کو تفریح سے محروم کرنازیادتی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں