بھارتی ریاست اڑیسہ میں جادو ٹونے کے شبے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل

پولیس نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کے بیان کی بنیاد پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے


ویب ڈیسک July 14, 2015
اڑیسہ میں گزشتہ 5 برسوں کے دوران 274 افراد کو جادوگر قرار دے کر قتل کیا جاچکا ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی ریاست اڑیسہ میں دیہاتیوں نے جادو ٹونے کے شبے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع کیوجھر کے ایک گاؤں میں دیہاتیوں نے وہاں آباد ایک خاندان کے 6 افراد کو جادو ٹونا کرنے کے شبے میں شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ہلاک کردیا جب کہ 2 کو انتہائی زخمی حالت میں بچا لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک کئے گئے افراد کو گردنیں تیز دھار آلے سے کاٹی گئی ہیں۔ واقعے میں زخمی ہونے والوں کے بیان کی بنیاد پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی تلاش ابھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے قبائلی علاقوں میں خصوصاً خواتین کو ڈائن یا جادوگرنی قرار دینا عام ہے۔ صرف ریاست اڑیسہ میں گزشتہ 5 برسوں کے دوران 274 افراد کو جادوگر قرار دے کر قتل کیا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |