مجھ پرالزامات جھوٹے ہیں ملک کے خلاف نہیں ظلم کےخلاف بات کی الطاف حسین

مجھے دھمکیاں دینے کے بجائے حکمران اپنی صفوں کاجائزہ لیں،قائد ایم کیو ایم


ویب ڈیسک July 14, 2015
موت کاخوف نہیں،میری زندگی اللہ تعالیٰ اورتحریک کی امانت ہے،الطاف حسین فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے ملک کے خلاف نہیں ظلم و جبر کے خلاف بات کی اور ان پر جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں۔

ایم کیوایم حیدرآباد زونل کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران الطاف حسین نے کہا کہ ان پر جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں، انہوں نے ملک کے خلاف نہیں ظلم و جبر کے خلاف بات کی، حکمران انہیں دھمکیاں دینے کے بجائے اپنی صفوں میں جائزہ لیں، آئی ایس آئی کے سابق سربراہوں کے خلاف خواجہ آصف کے بیان پر چوہدری نثار خاموش رہے.

ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل بھیجا جاسکتا ہے، ان کی تقاریر پر پابندی بھی لگائی جاسکتی ہے، انہیں قتل بھی کرایاجاسکتا ہے، زندگی اللہ تعالیٰ اورتحریک کی امانت ہے، موت کاخوف نہیں، اگر انہیں کچھ ہوجائے تو کارکنان تحریک کوزندہ رکھیں اور کسی بھی قیمت پر قانون ہاتھ میں نہ لیں۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں