بورے والا میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے


ویب ڈیسک July 14, 2015
پولیس نے لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیں فوٹو: فائل

DERA GHAZI KHAN: موضع سل دیرا میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو ہلاک کردیا۔

بورے والا کے علاقے سل دیرا میں نامعلوم افراد ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں باپ اور بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر قریبی اسپتال منتقل کردیا ، جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ رشتے کے تنازعے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں