پولیس مقابلے میں ملوث 2 ملزم 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ملزمان غیرقانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے علاوہ پولیس مقابلوں میں ملوث ہیں، پولیس


ویب ڈیسک July 14, 2015
ملزمان غیرقانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے علاوہ پولیس مقابلوں میں ملوث ہیں، پولیس فوٹو:فائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس مقابلے سمیت دیگر جرائم میں ملوث سیاسی جماعت سے وابستہ 2 ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس مقابلے سمیت دیگر جرائم میں ملوث 2 ملزمان عادل اور جمیل کو پیش کیا اور استدعا کی کہ ملزمان غیرقانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے علاوہ پولیس مقابلوں میں ملوث ہیں اس لئے انہیں تفتیش کے لئے حوالے کیا جائے۔ عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ گرفتار دونوں ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |