لاہور ہائیکورٹ کا ماڈل ایان علی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

ایان علی عید اپنے گھر منائیں گی جب کہ 27 جولائی کو ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔


ویب ڈیسک July 14, 2015
ایان علی عید اپنے گھر منائیں گی جب کہ 27 جولائی کو ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ فوٹو:فائل

ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کی ضمانت منظورکرلی جس کے بعد عدالت نے ملزمہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڈل ایان علی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست ضمانت پرسماعت کرتے ہوئے جسٹس انوارالحق پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے ملزمہ کی ضمانت منظورکرلی۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے جب کہ ملزمہ کو فون کر کے ان کی رہائی سے متعلق بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کی ملزمہ ایان علی اب عید اپنی والدہ کے ساتھ گھر میں منائیں گی جنہیں اڈیالہ سے کل رہا کیا جائے گا تاہم 27 جولائی کو ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو 14 مارچ کو کسٹم حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |