تحریک انصاف نے الطاف حسین کے متنازع بیان کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے اور آئین وقانون کے مطابق ٹرائل کیا جائے،قرارداد کا متن


ویب ڈیسک July 14, 2015
الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے اور آئین وقانون کے مطابق ٹرائل کیا جائے،قرارداد کا متن. فوٹو: فائل

SIALKOT: تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے فوج کے خلاف متنازع بیان پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پاک فوج اور رینجرز کے خلاف نفرت آمیز، اشتعال انگیز تقاریر اور ان اداروں پر کی جانے والی تنقید کی بھرپورمذمت کرتے ہیں اور پنجاب اسمبلی کا ایوان ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک افواج اور رینجرز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے اور آئین وقانون کے مطابق ان کے خلاف درج مقدمات میں ٹرائل کرکے انہیں سخت سزا دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |