حریت رہنما سید علی گیلانی نے پاکستانی ہائی کمیشن کی عید ملن پارٹی کا بائیکاٹ کردیا بھارتی میڈیا
پاکستانی ہائی کمیشن کی عید ملن پارٹی میں شرکت نہ کرکے احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتا ہوں، سید علی گیلانی
حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی نے پاکستانی ہائی کمیشن کی عید ملن پارٹی میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی نے پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے 21 جولائی کو منعقدہ عید ملن پارٹی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کا ذکر نہیں کیا گیا اس لیے پاکستانی ہائی کمیشن کی عید ملن پارٹی میں شرکت نہ کرکے احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتا ہوں کیوں کہ کشمیر ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔
واضح رہے روس کے شہر اوفا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پاکستانی اور بھارتی وزرائے اعظم کے درمیان طویل ملاقات ہوئی تھی جس میں کشمیر کے مسئلے کو زیر بحث نہیں لایا گیا تھا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2xzy2x_syed-ali-gilani_news