سمندری حدود کی خلاف ورزی 13 بھارتی ماہی گیر گرفتار

عملے نےمچھلیاں پکڑنے والے جال اور دیگر سامان قبضے میں لے کر ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا

پاکستانی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے عملے نےپاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مچھلیوں کا شکار کرنے والے 13 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا. فوٹو: فائل

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 13 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے لانچیں اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستانی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا عملہ معمول کا گشت کر رہا تھا کہ اس دوران انھوں نے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مچھلیوں کا شکار کرنے والے 13 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے لانچیں، مچھلیاں پکڑنے والے جال اور دیگر سامان قبضے میں لے کر ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا جہاں پولیس نے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Load Next Story