نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر آسٹریلوی آل راؤنڈرجیمز فالکنر پر 4 میچوں کی پابندی

فالکنر آئندہ ماہ آئر لینڈ اور انگلینڈ سے ہونے والے پہلے 4 ایک روزہ مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے


آل راؤنڈر جیمز فوکنر محدود اوور کی کرکٹ میں آسٹریلوی ٹیم کا اہم حصہ سمجھے جاتے ہیں،فوٹو:فائل

آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے نشے میں گاڑی چلانے کے جرم میں آل راؤنڈر جیمز فالکنر پر4 ون ڈے میچزکی پابندی عائد کردی۔


انگلینڈ میں موجود آسٹریلوی آل راؤنڈر فالکنر کو مانچسٹر پولیس نے رواں ماہ 2 جولائی کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے جرم میں گرفتار کیا تھا جنہیں بعد ازاں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ جیمز فالکنر کے طرز عمل سے کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے اسی لئے ان کو یہ سزا سنائی گئی ہے اور ان کا نام آئر لینڈ اور انگلینڈ سے ہونے والے ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ میں شامل نہیں البتہ پابندی پورا ہونے کے بعد انہیں کسی زخمی کھلاڑی کی جگہ شامل کیا جاسکتا ہے۔

ایک روزہ اور ٹی 20 کرکٹ میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا اہم حصہ سمجھے جانے والے فالکنر پابندی کے باعث آئندہ ماہ آئر لینڈ اور انگلینڈ سے ہونے والے پہلے 4 ایک روزہ مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ ورلڈ کپ فائنل کے مین آف دی میچ جیمز فالکنر ان دنوں لنکاشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کررہے ہیں جب کہ وہ ایشیزسیریزمیں 17 رکنی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ نہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں