انٹر ہیومینیٹیز کامرس پرائیوٹ اور خصوصی طلبا کے نتائج کا اعلان

ہیومنیٹیز ریگولر گروپ میں پہلی تینوں پوزیشنیں نجی کالجوں نے لیں


Staff Reporter October 17, 2012
امتحانات میں تمام نمایاں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کرکے طلبا پر سبقت حاصل کرلی۔ فوٹو : محمد نعمان / ایکسپریس

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے ناظم امتحانات عمران چشتی نے انٹرسال دوئم ہیومنیٹیز ( ریگولر؍ پرائیویٹ )،کامرس پرائیویٹ اور( قوت گویائی و سماعت سے محروم ) خصوصی طلبا کے سالانہ امتحانات برائے 2012 کے نتائج جاری کردیے۔

مذکورہ امتحانات میں تمام نمایاں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کرکے طلبا پر سبقت حاصل کرلی جبکہ ہیومنیٹیز ریگولر گروپ میں پہلی تینوں پوزیشنیں نجی کالجوں نے حاصل کرکے سرکاری کالجوں کو پیچھے چھوڑ دیا ، ناظم امتحانات عمران چشتی کی جانب سے جاری کردہ نتا ئج کے مطابق ہیومنیٹیز گروپ ریگولر میں ڈی اے ڈگری کالج برائے خواتین کی رجا زاہد بنت زاہد سعید سیٹ نمبر 565496 نے کل1100 نمبروںمیں سے 909 مارکس اور 82.63فیصدکے ساتھ پہلی، اقراء حفاظ گرلز سائنس کالج نارتھ ناظم آباد کی صبور فاطمہ بنت محمد یونس سیٹ نمبر 563567 نے 875 نمبراور 79.54 فیصد مارکس کے ساتھ دوسری،زبیر پبلک ہائیر سیکنڈری اسکول کی صفیہ کریم بنت عبدالکریم سیٹ نمبر 556231 نے 873 نمبرزاور 79.36 فیصد مارکس کے ساتھ تیسری ،

گورنمنٹ کالج برائے خواتین شاہراہ لیاقت کی اُمّ فروا بنت محمد انور سیٹ نمبر 564572 نے 857 نمبرز اور 77.90فیصد مارکس کے ساتھ چوتھی اورپی ای سی ایچ ایس کالج برائے خواتین کی سیدہ فریال محمود بنت محمود احمد سیٹ نمبر 556788 نے 844 نمبرز اور 76.72 فیصد مارکس کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی ، ہیومینٹیز ریگولر گروپ میں مجموعی طور پرکل 10393 رجسٹرڈ امیدواروں میں سے10217 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے صرف2 امیدوارگریڈ اے ون حاصل کرنے میںکامیاب ہوئے ، ہیومنیٹیز پرائیویٹ میں سعدیہ رشید بنت عبدالرشید سیٹ نمبر 951822 نے 864 نمبر اور 78.54 فیصد مارکس کے ساتھ پہلی، عنبرین قاسم بنت ابا قاسم سیٹ نمبر 951431 نے 862 نمبرزاور 78.36 فیصد مارکس کے ساتھ دوسری، سلمیٰ صدیق بنت محمد صدیق سیٹ نمبر 952809 نے 852 نمبر اور 77.45 فیصدمارکس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ،

کامرس پرائیویٹ کے امتحانات میں امبر صبا بنت سعید الحق صدیقی سیٹ نمبر 254221 نے 833 نمبر75.72 فیصد مارکس کے ساتھ پہلی، انیلا حسن رضوی بنت منیر الحسن رضوی سیٹ نمبر 245972 نے 812 نمبر اور 73.81 فیصد مارکس کے ساتھ دوسری، ماریہ مٹھائی والا بنت عباس اکبر علی سیٹ نمبر 244767 نے 811 نمبر 73.72 فیصد کے ساتھ تیسری، فوزیہ صدیق بنت محمد صدیق خان سیٹ نمبر 245746 نے 808 نمبر اور 73.45 فیصد مارکس کے ساتھ چوتھی جبکہ صائمہ بنت غفار احمد سلطانی سیٹ نمبر 245573 نے 805 نمبر 73.18 فیصد مارکس کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی ،

ہیومنیٹیز گروپ کے قوت سماعت و گویائی سے محروم خصوصی طلبہ کے امتحانات میں اڈاریوکالج فار ڈیف کے محمد فرید ولد محمود سیٹ نمبر 581017 اوردیوا ہائیر سیکنڈری اسکول کی رائمہ خان بنت رحمت اللہ سیٹ نمبر 581543 نے 972 نمبروں 88.36 فیصد مارکس کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی ،دیواہائرسیکنڈری اسکول کے وقار الدین بن شمس الدین سیٹ نمبر 581048 نے 967 نمبرز اور 87.91 فیصد مارکس کے ساتھ دوسری اور اسی ادارے کے رمیز مصطفی ولد ایاز مصطفی سیٹ نمبر 581044 نے 965 نمبرز اور 87.73 فیصدمارکس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں