بڑے اورمرکزی امتحانی سینٹرزکے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں انوار زئی

سینئر اساتذہ، ماہرین تعلیم اور امتحانی کام کا تجربہ رکھنے والوں پر مشتمل کمیٹی کی رپورٹ کی روشنیمیں فیصلہ کیا جائے گا


Staff Reporter October 17, 2012
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ آئندہ سال امتحانات کے لیے بڑے اور مرکزی امتحانی مراکز بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا جارہا ہے. فوٹو: فائل

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ آئندہ سال امتحانات کے لیے بڑے اور مرکزی امتحانی مراکز بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

اس مقصد کے لیے سینئر اساتذہ، ماہرین تعلیم اور امتحانی کام کا تجربہ رکھنے والوں پر مشتمل کمیٹی کی رپورٹ کی روشنیمیں فیصلہ کیا جائے گا ، وہ بورڈ کی سماعت گاہ میں انٹرمیڈیٹ آرٹس ریگولر،پرائیویٹ، کامرس پرائیویٹ اور خصوصی طلبہ کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریب میںصدارتی تقریرکررہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں