اشیتا سید کی ’’مور‘‘ اور’’ کراچی سے لاہور‘‘رواں برس ریلیز ہوں گی

 ’’کراچی سے لاہور‘‘ میں نٹ کھٹ لڑکی عائشہ کا کردار نبھارہی ہوں،فلم ’’مور‘‘ سماجی موضوع پر بنائی گئی ہے

ڈراموں کے ساتھ ساتھ اچھی فلمیں بھی بن رہی ہیں ،اپنی پہلی دونوں فلموں کا رسپانس دیکھ کر ہی مزید کام کا فیصلہ کروں گی،اشیتا سید ۔ فوٹو : فائل

ٹی وی اداکارہ وماڈل اشیتا سید کی دو فلمیں سال رواں میں ریلیز ہوں گئیں۔ تفصیل کے مطابق 26سالہ اشیتا سید جنہوںنے نوری گروپ کے وڈیو '' سنو میں ہوں جوان'' سے کیریئر شروع کیا تھا بعدازاں انھوں نے اداکاری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ڈرامہ سیریلز میں کام کرنے لگیں ۔ ان میں ''منچلے''، ''کتنی گرہیں باقی ہیں '' ، ''سانجھا'' سمیت دیگر ڈرامہ سیریلز شامل ہیں۔

اشیتا سید نے دوسری ہم عصر اداکاراؤں کی طرح ٹی وی کے ساتھ فلم میڈیم میں بھی آگئی ہیں ۔ انھیں ابتداء ہی میں دو بڑی فلمیں ''کراچی سے لاہور'' اور ''مور'' مل گئیں۔ ان میں ''کراچی سے لاہور'' جو 31جولائی کو ملک بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے اس میں عائشہ عمر ، شہزاد شیخ ، جاوید شیخ اور رشید ناز کے ہمراہ عائشہ نامی اہم کردار کیا ہے ۔ یوم آزادی 14اگست کو دوسری ''مور'' سنجیدہ سوشل ڈرامہ فلم ریلیز ہوگی جس میں ان کے کردار کا نام آرزو ہے۔


اشیتا سید کا اپنی ان فلموں کے بارے میں کہنا ہے کہ ڈراموں کے ساتھ پاکستان میں فلمیں بھی اچھی بننے لگی ہیں ۔ فلم بنانے والوں کی اکثریت کا تعلق بھی ٹی وی انڈسٹری سے ہے اسی لیے یہاں کام کرتے ہوئے ہمیں کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ان دونوں فلموں کے موضوعات ایک دوسرے سے منفرد ہونے کے ساتھ کردار بھی مختلف ہیں ۔

''کراچی سے لاہور'' میوزیکل کامیڈی فلم ہے جس میں میرا کردار ایک نٹ کھٹ لڑکی عائشہ جب کہ ''مور'' بالکل ہٹ کر ڈرامہ سوشل موضوع پر بنائی گئی ہے ۔ اس میں آرزو نامی سنجیدہ کردار ہے۔ دونوں فلمیں آئندہ دو ماہ میں سینماؤں میں نمائش ہونے جارہی ہیں ۔فلمی مستقبل کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ فی الحال ان کا رسپانس دیکھنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کروں گی۔
Load Next Story