جادھیو کا جادو چل گیا بھارتی کلین سویپ مکمل

تیسرے ون ڈے میں مڈل آرڈر بیٹسمین کی سنچری،زمبابوے کو 83رنز سے شکست

تیسرے ون ڈے میں مڈل آرڈر بیٹسمین کی سنچری،زمبابوے کو 83رنز سے شکست ۔ فوٹو : اے ایف پی

بھارت کی دوسرے درجے کی ٹیم بھی زمبابوے کو بھاری پڑ گئی،تیسرے ون ڈے میں بلو شرٹس نے میزبان کو 83 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ مکمل کرلیا.


تفصیلات کے مطابق زمبابوین کپتان ایلٹن چگمبرا نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں5وکٹ پر276رنز بنائے، 82 پر 4وکٹیں گرنے کے بعد مڈل آرڈر بیٹسمین کیدار جادھیو نے ڈیبیو پلیئر منیش پانڈے کے ہمراہ پانچویں وکٹ کیلیے 144رنز جوڑے،اس میں پانڈے کا حصہ 71رنز رہا، جادھیو نے اسٹورٹ بنی کے ہمراہ بھی چھٹی وکٹ کیلیے 50 کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔

انھیں41 کے انفرادی اسکور پر ایک چانس بھی ملا جب میزبان کپتان چگمبرا نے گریمی کریمر کی گیند پر آسان کیچ ڈراپ کر دیا، جادھیو 87 گیندوں پر105رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، اسٹورٹ بنی نے 18رنز اسکور کیے، نیویل میڈزیوا نے 2 وکٹیں لیں، بھارتی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے زمبابوین ٹیم 42.4 اوورز میں 193رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، چھامو چھیبابا82رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، اسٹورٹ بنی نے3 جبکہ موہت شرما، ہربھجن سنگھ اور اکشر پٹیل نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین چلتاکیا۔
Load Next Story