گرمی سے ہلاکتوں پرحکومت سندھ اورکے الیکٹرک کونوٹس

2008میں نیب نے کے الیکٹرک کے خلاف جوتحقیقات کی تھیں اس کی انکوائری رپورٹ بھی عدالت میں طلب کی جائے،درخواست


Staff Reporter July 15, 2015
حالیہ دنوں میں کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے ہونی والی ہلاکتیں حکومت سندھ اورکے الیکٹرک کی غفلت کے باعث ہوئیں:درخواست۔ فوٹو:فائل

MIRANSHAH: سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمدعلی مظہرکی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ہیٹ اسٹروک سے ہونے والی ہلاکتوں کے خلاف دائر درخواست پرکے الیکٹرک اورسندھ حکومت کو 27جولائی کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں ہیومن رائٹس گروپ آف پاکستان کی جانب سے درخواست دائرکی گئی ہے کہ حالیہ دنوں میں کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے ہونی والی ہلاکتیں حکومت سندھ اورکے الیکٹرک کی غفلت کے باعث ہوئیں۔ لہٰذااس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیاجائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ تانبے کی جگہ کے الیکٹرک المونیم کے تاراستعمال کر رہاہے جوفنی خرابی کی بڑی وجہ ہے۔ درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ 2008میں نیب نے کے الیکٹرک کے خلاف جوتحقیقات کی تھیں اس کی انکوائری رپورٹ بھی عدالت میں طلب کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔