ریحام خان کی جرنلزم کی ڈگری پر سوالیہ نشان لگ گیا

نہ تو ہماراکالج براڈکاسٹ جرنلزم کاکوئی کورس کراتا ہےاورنہ ہی ریحام نامی خاتون رجسٹرڈ رہی ہے، انتظامیہ نارتھ لنڈسے کالج

یہ وہی اخبار ہے جس نے اس سے قبل عمران خان اور ریحام خان کی خفیہ شادی کی خبر بھی بریک کی تھی. :فوٹو: فائل

KABUL:
برطانوی اخبار سے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے اپنی جرنلزم کی ڈگری کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیا جس کے ان کی صحافت کی ڈگری پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

ایک برطانوی اخبار اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان نے جس نارتھ لنڈسے کالج سے براڈ کاسٹ جرنلزم کی ڈگری کا دعویٰ کیا ہے وہ کالج براڈ کاسٹ جرنلزم کا کوئی کورس کراتا ہی نہیں اور نہ ہی اس کالج میں اس نام کی کوئی خاتون رجسٹرڈ رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا لیکن پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کا کہنا ہے کہ یہ ریحام خان کی نجی زندگی کا معاملہ ہے اور اس حوالے سے وہ خود ہی بیان دیں گی۔


واضح رہے کہ ریحام خان نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر برطانیہ کےنارتھ لنڈسے کالج سے براڈ کاسٹ جرنلزم میں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور اسی تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر وہ پہلے برطانیہ اور بعد ازاں پاکستان میں صحافت میں آئیں۔

یاد رہے کہ یہ وہی اخبار ہے جس نے اس سے قبل عمران خان اور ریحام خان کی خفیہ شادی کی خبر بھی بریک کی تھی اور پھر اس کے بعد ان دونوں کی شادی کی خبر سامنے آئی تھی۔
Load Next Story