پشین میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی بڑی مقدارمیں منشیات برآمد

قبضے میں لی گئی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کروڑوں روپے ہے،اے این ایف ذرائع


ویب ڈیسک July 15, 2015
کارروائی کرتے ہوئے 2674 کلو گرام افیون بر آمد کی ہے،فوٹو فائل

اے این ایف نے سرانان میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ہزار 674 کلو گرام افیون برآمد کرلی.

ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے مصدقہ اطلاعات پر پشین کے علاقے سرانان میں ایک مکان پر کارروائی کی اور تلاشی کے دوران 2 ہزار674 کلو گرام افیون بر آمد کرلی۔ قبضے میں لی گئی افیون کی عالمی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اے این ایف نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران پشین اور اس کے ملحقہ علاقوں سے اربوں روپے کی منشیات برآمد کی ہے۔ جسے بیرون ملک اسمگل کیا جانا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں