بھارتی فورسز کی سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ

پنجاب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا


ویب ڈیسک July 15, 2015
بھارتی فورسز کی فائرنگ سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی فوٹو: فائل

جنگی جنون میں مبتلا بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری میں پھوک لیان سیکٹر پر فائرنگ اور گولہ باری کی ہے جس پر پنجاب رینجرز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری کے پھوک لیان سیکٹر پر واقع سرحدی دیہات کو نشانہ بنایا ، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ دیر تک جاری رہا جس کے بعد پنجاب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے روس میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کے دوران سرحدی کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال ہوا تھا تاہم اس کے باوجود بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں