لاہور ہائيكورٹ کے احاطے میں 2 خواتين کی خود سوزی کی کوشش
سیکیورٹی اہلکاروں نے خواتین کی خودسوزی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
ہائیکورٹ کے احاطے میں 2 خواتین کی خود کو آگ لگا کر خود سوزی کی کوشش سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سمیرا اور نورین نامی خواتین نے اپنے شوہروں کے خلاف درج فراڈ کے مقدمے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اپنے بچوں کے ہمراہ لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئیں، دونوں خواتین نے احاطہ عدالت میں خود پر تیل چھرک آگ لگانے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنادیا۔ خواتین کا موقف تھا کہ پولیس نے ان کے شوہروں کے خلاف فراڈ کا جھوٹا مقدمہ درج کر کے انھیں پھنسانے کی کوشش کی۔ دوسری جانب دونوں خواتین کو پولیس نے حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
واضح رہے کہ سميرا اور نورين كے شوہروں سليم اور زاہد كے خلاف بيرون ملک بھجوانے كا جھانسہ دے كر مقبول اور نديم نامی شخص سے 7، 7 لاكھ روپے كا فراڈ كرنے كا مقدمہ درج ہے۔