
برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ریحام خان نے جس نارتھ لنڈسے کالج سے براڈ کاسٹ جرنلزم کی ڈگری کا دعویٰ کیا ہے وہ کالج براڈ کاسٹ جرنلزم کا کوئی کورس کراتا ہی نہیں اور نہ ہی اس کالج میں اس نام کی کوئی خاتون رجسٹرڈ رہی ہے۔
If you try to address real pertinent issues in Pakistan a select lobby will attack you. It comes with the domain.
— Reham Khan (@RehamKhan1) July 15, 2015
Does not,will not deter me
ریحام خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پہلے تو اپنی جرنلزم کی ڈگری کے حوالے سے خبر پر ڈیلی میل اور پاکستانی میڈیا سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا لیکن انہوں نے برطانوی اخبار کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا کوئی جواب نہیں دیا لیکن بعد ازاں اپنی آفیشل ویب سائٹ سے اپنے تعلیمی ادارے کا نام تبدیل کر کے گرمز بی انسٹیٹیوٹ کردیا۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں عمران خان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ آج کی صبح اس بات کی مثال ہے کہ میں ڈیلی میل کیوں نہیں پڑھتی اور پاکستانی میڈیا کیوں نہیں دیکھتی، پاکستان میں حقیقی ایشوز پر بات کرنے کی کوشش کی جائے تو مخصوص لابی حملہ کر دیتی ہے کچھ افراد کا ایجنڈا ہے جس کو میڈیا اجاگر کر رہا ہے اور بلاوجہ کے ایشوز کو اٹھایا جارہا ہے، ایسے ہتھکنڈے مجھے اپنے مقصد سے دور نہیں کرسکتے۔
A few people have an agenda & Media is promoting their senseless propaganda.
— Reham Khan (@RehamKhan1) July 15, 2015
This morning is a great example of why I have never picked up the Daily Mail & why I don't watch Pakistani TV channels.
— Reham Khan (@RehamKhan1) July 15, 2015
واضح رہے کہ ریحام خان نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر برطانیہ کےنارتھ لنڈسے کالج سے براڈ کاسٹ جرنلزم میں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور اسی تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر وہ پہلے برطانیہ اور بعد ازاں پاکستان میں صحافت میں آئیں۔
یاد رہے کہ یہ وہی اخبار ہے جس نے اس سے قبل عمران خان اور ریحام خان کی خفیہ شادی کی خبر بھی بریک کی تھی اور پھر اس کے بعد ان دونوں کی شادی کی خبر سامنے آئی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔