پاکستان نے بھارت کا جاسوس طیارہ مار گرایا آئی ایس پی آر
بھارتی ڈرون بھمبرسیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر گرایا گیا،آئی ایس پی آر
KARACHI:
پاک فوج نے آزاد كشمیر كے علاقے بھمبر میں جاسوسی كے مقصد سے گھس آنے والے بھارتی ڈرون طیارے كو مار گرایا۔
پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ''آئی ایس پی آر'' کے مطابق بھارتی جاسوس طیارہ لائن آف کنٹرول پر بھمبر سیکٹر میں پاکستانی حدود میں داخل ہوا جس پر اسے مار گرایا گیا جب کہ جاسوس طیارہ تصاویر کھینچنے کے لیےاستعمال کیا جاتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا كہ پاكستان نے جاسوس طیارے كے معاملے كو بھارت كے ساتھ اٹھانے اور اس پر بھرپور احتجاج كرنے كا فیصلہ كیا ہے جس کے تحت آج بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا جائے گا جب کہ اس دوران دفتر خارجہ کی جانب سے ایک احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کیا جائے گا۔
دوسری جانب بھارتی فورسز نے بجوات سیكٹر میں وركنگ باونڈری كی خلاف ورزی بھی كی جہاں فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس كا پاكستان رینجرز نے بھرپور جواب دیا۔
واضح رہے کہ روس میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کے بعد بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سرحدوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی شروع کردی ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2y48yk_indian-drone-shoot-down_news