ماڈل ایان علی کی ضمانت منظور ہونے پر پولیس افسران اور قیدی افسردہ
ماڈل ایان نے ضمانت كی منظوری كے بعد اڈیالہ جیل میں اپنا تمام سامان پیك كر لیا ہے، جیل ذرائع
كرنسی اسمگلنگ كیس میں گرفتار معروف ماڈل ایان علی كی ضمانت منظور ہونے پر اڈیالہ جیل میں کئی پولیس افسران اور بااثر قیدی افسردہ ہوگئے۔
گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ سے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ضمانت كی منظوری كی خوشخبری فوری طور پر لاہور سے ماڈل كو اڈیالہ جیل میں دی گئی، اس موقع پر اڈیالہ جیل میں ضمانت كی خبر جنگل كی آگ كی طرح پھیل گئی جس پر قیدیوں نے خوشی كا اظہار كیا جب كہ جیل كے متعدد افسران سمیت كئی بااثر قیدی افسردہ بھی دكھائی دیئے، ایان علی كو جب ضمانت كی منظوری كی اطلاع دی گئی تو انہوں نے خوشی كا اظہار كرتے ہوئے شكرانے كا سجدہ ادا كیا۔
جیل ذرائع کے مطابق ماڈل ایان نے ضمانت كی منظوری كے بعد اڈیالہ جیل میں اپنا تمام سامان پیک كر لیا ہے جب کہ اكثر ملبوسات غیر ملكی خواتین قیدیوں كو گفٹ كر دیئے ہیں۔ دوسری جانب ماڈل ایان علی كے والد راجہ محمد حفیظ نے رابطے پر ایكسپریس كو بتایا كہ ضمانت پر رہائی سے ماڈل كی زندگی كے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ ماڈل ایان علی كو 14مارچ 2015 كو بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے 5 لاكھ 6 ہزار 800 امریكی ڈالر دبئی اسمگل كرنے كے الزام میں گرفتار كیا تھا۔ اس دوران انہیں 16 بار جیل سے عدالت پیشی كے لئے لایا گیاجب کہ ایک بار بغیر پیش كئے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع كی گئی۔