بورڈ نے سیکیورٹی و اینٹی کرپشن معاملات سے دامن چھڑالیا

مقابلوں کے دوران سیکیورٹی ، اینٹی کرپشن، مارکیٹنگ اور براڈکاسٹنگ امور کی ذمہ داری آرگنائزرز سر انجام دیں گے


Sports Reporter October 17, 2012
قومی کرکٹرز کو پاکستان آل اسٹارز کی نمائندگی کیلیے ریلیز کرنے کے ساتھ مقابلے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کرانے کی بھی اجازت دے دی گئی۔ فوٹو: فائل

پی سی بی نے پاکستان آل اسٹارز الیون میں شامل کرکٹرز کو ورلڈ الیون کے خلاف مقابلوں میں شرکت کی اجازت دے دی۔

البتہ میچز کی سیکیورٹی ، اینٹی کرپشن، مارکیٹنگ اور براڈ کاسٹنگ معاملات سے دامن چھڑا لیا ہے۔ پیر کی شب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی سی بی کی ایگزیکٹیو کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں قومی کرکٹرز کو پاکستان آل اسٹارز کی نمائندگی کیلیے ریلیز کرنے کے ساتھ مقابلے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کرانے کی بھی اجازت دے دی گئی، بورڈ نے اس کے ساتھ ہی یہ بھی واضح کر دیاکہ مقابلوں کے دوران سیکیورٹی ، اینٹی کرپشن، مارکیٹنگ اور براڈکاسٹنگ امور کی ذمہ داری آرگنائزرز سر انجام دیں گے۔

ایگزیکٹیو کوآرڈی نیشن کمیٹی نے انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل ایونٹ کا اہتمام کرنے پرسندھ کے صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر محمد شاہ اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا، ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد کامیاب طریقے سے ہوگااور مہمان پلیئرزکی حفاظت کیلیے انتظامیہ کی طرف سے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں