پاکستانی کرکٹ کے افق پر ایک بار پھر ستارے جگمگائینگے
مہمان پلیئرز ہفتے اور اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان آ ل اسٹارز الیون سے مقابلہ کرینگے
پاکستانی کرکٹ کے افق پر ایک بار پھر ستارے جگمگائینگے،2 ٹوئنٹی 20 میچز میں شرکت کیلیے سنتھ جے سوریا کی زیر قیادت ورلڈالیون جمعرات کو کراچی پہنچ رہی ہے۔
مہمان پلیئرز ہفتے اور اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان آ ل اسٹارز الیون سے مقابلہ کرینگے، فلڈ لائٹس میں دونوں میچز کا آغاز شام7 بجے ہو گا، میزبان سائیڈ کی قیادت آل رائونڈر شاہد آفریدی کو سونپی گئی ہے، چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد علی شاہ کے مطابق کھلاڑیوں کی حفاظت کیلیے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں،5 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات ہونگے۔
ان کے مطابق میچز کے انعقاد پر 3 کروڑ روپے خرچ ہونگے،ٹکٹوں کی آمدنی کا30 فیصد متاثرین سیلاب کی مدد کیلیے مختص ہوگا، پی سی بی نے خود ٹیم بنانے اور کپتان کا انتخاب کرنے کی اجازت دی البتہ انجری کے خدشے کی وجہ سے سعید اجمل کو ریلیز نہیں کیا۔ منگل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے وزیر کھیل ڈاکٹرمحمد علی شاہ نے کہا کہ میچز کیلیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، غیر ملکی کھلاڑیوں کو مثالی سیکیورٹی فراہم کر کے ثابت کر دینگے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایونٹس کیلیے محفوظ ملک ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ورلڈالیون میں کپتان جے سوریا کے ساتھ ریکارڈو پاول، اسٹیون ٹیلر، جیرمین لاسن، ایڈم اسٹینفورڈ (ویسٹ انڈیز)، جسٹن کیمپ، لوٹس بوسمین، آندرے نیل، آندرے سیمور، نینتی ہیورڈ (جنوبی افریقہ)، شاہپور زدران اور محمد شہزاد (افغانستان) شامل ہیں، سابق ویسٹ انڈین اسٹار آلون کالی چرن کوچ کم منیجر ہوں گے۔ پاکستان آل اسٹارز میں کپتان شاہد آفریدی کو یونس خان، عمر اکمل، عمر گل،شعیب ملک ، عمران نذیر، وہاب ریاض، اسد شفیق، ناصر جمشید، خالد لطیف، فواد عالم،محمد سمیع، شاہ زیب حسن اور سرفراز احمدکا ساتھ حاصل ہو گا،کوچ سابق وکٹ کیپر سلیم یوسف جبکہ منیجر معین خان ہیں۔
مہمان ٹیم جمعرات کو کراچی پہنچے گی، اگلے روز کھلاڑیوں کی میڈیا سے بات چیت کا سیشن منعقد ہوگا،ایک سوال پر ڈاکٹر شاہ نے کہا کہ جو پاکستانی پلیئرز بیرون ملک موجود ہیں وہ میچز سے قبل وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ میچز کیلیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے،5 ہزار پولیس و رینجرز اہلکار اور سٹی وارڈنز تعینات ہوں گے، اسٹیڈیم میں جگہ جگہ نصب کیمروں سے ہر جانب نظر رکھی جا سکے گی۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، کے سی سی اے او ر دیگر متعلقہ ادارے بھی مذکورہ میچز کے کامیاب انعقاد کیلیے سرگرم ہیں۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ ٹکٹوں کی فروخت بدھ سے کراچی کے مختلف مقامات میں شروع ہو رہی ہے، شائقین کی سہولت کیلیے جنرل انکلوژر کا ٹکٹ صرف 30روپے کا رکھا گیا جبکہ دیگر انکلوژر کے ٹکٹس کی شرح 200اور 500 روپے ہے، شہرکے 6مختلف مقامات سے صرف ٹکٹ ہولڈرز کیلیے نیشنل اسٹیڈیم تک مفت شٹل سروس بھی چلائی جائے گی، ٹکٹوں کی آمدنی کا 30 فیصد متاثرین سیلاب کی مدد کیلیے مختص ہوگا۔انھوں نے کہا کہ میچز کے انعقاد میں ہمیں پی سی بی کابھرپور تعاون حاصل ہے۔
چیئرمین ذکا اشرف نے دونوں میچز دیکھنے کیلیے کراچی آنے کا یقین دلایا ہے، اگر یہ سیریز کامیابی سے ہمکنار ہوئی تو دنیائے کرکٹ میں مثبت پیغام جائے گا کہ پاکستان کھیل اور کھلاڑیوں کے حوالے سے محفوظ ملک ہے۔ صوبائی وزیر کھیل نے بتایا کہ میچز کے انعقاد پر 3 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، پہلے میچ میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ جبکہ دوسرے میںگورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان مہمان خصوصی ہوںگے۔
ایک سوال پر ڈاکٹر شاہ نے کہا کہ پی سی بی نے ہمیں خود پلیئرز کا انتخاب کر کے ٹیم بنانے اور اس کا کپتان مقرر کرنے کی اجازت دی تاہم سعید اجمل کو ریلیز نہیں کیا، اسے خدشہ ہے کہ وہ کہیں انجری کا شکار نہ ہو جائیں۔ انھوں نے بتایا کہ دونوں میچز کے بہترین پلیئرز کے ساتھ بیسٹ بولر، بیٹسمین اور فیلڈر کیلیے بھی انعامات رکھے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ مارچ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بھی ختم کر دی تھی، طویل عرصے بعد شائقین اپنے گرائونڈز پر غیرملکی کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔