بنگال کا جادو سرچڑھ کر بولنے لگاپروٹیز بھی ڈھیر

بنگال ٹائیگرزنے پاکستان اور بھارت کے بعد ہوم ون ڈے سیریز میں تیسری مسلسل کامیابی حاصل کری۔

سومیا سرکار کوشاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ اورمین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔ فوٹو : ایکسپریس

بنگال کا جادو سرچڑھ کر بولنے لگا،پروٹیز بھی ڈھیر ہو گئے،ٹائیگرز نے پاکستان اور بھارت کے بعد ہوم ون ڈے سیریز میں تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

چٹاگانگ میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہتیسرے میچ میں میزبان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سےشکست دی۔ تفصیلات کے مطابق میزبان سائیڈ نے 169 رنز کا ہدف 26.1 اوورز میں محض ایک وکٹ پر حاصل کر کے پروٹیز سے پہلی سیریز جیت اپنے نام کی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے سومیہ سرکار 90 رنز بنا کر سرفہرست رہے جب کہ تمیم اقبال نے 77 گیندوں پر 61 رنز بنائے۔ اس سے قبل بارش کی مداخلت پر جنوبی افریقی اننگز 40 اوورز تک محدود کردی گئی۔


جنوبی افریقی ٹیم نے 9 وکٹ پر 168رنز بنائے، کوائنٹن ڈی کاک(7) اور فاف ڈوپلیسی(6) ناکام رہے،کپتان ہاشم آملا بھی 15رنز سے آگے نہیں بڑھ پائے، ریلی روسو17 کے میدان بدر ہونے کے بعد جین پال ڈومنی(51) اور ڈیوڈ ملر(44) نے چوتھی وکٹ کیلیے 63رنز کی شراکت سے ٹیم کو سنبھالادیا، فرحان بہردین نے12رنز بنائے، شکیب الحسن نے 3پلیئرز کو پویلین بھیجا، مستفیض الرحمان اور روبیل حسین نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

سومیا سرکار کو میچ 90 رنز کی اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ اور سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔
Load Next Story