بنگلہ دیشی صدرکے بیٹے کوکرکٹ بورڈ چیف بنانے کی کوششیں

ڈویژنز کی جانب سے منتخب ہونے والے کئی آفیشلز کا اپنا ایجنڈا ہے


Sports Desk October 17, 2012
بورڈ کے موجودہ صدر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ کافی بدقسمتی مگر کھلی حقیقت ہے کہ بورڈ میں شامل کچھ لوگ کام کرنا ہی نہیں چاہتے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

بنگلہ دیشی صدر ظل الرحمان کے بیٹے ناظم الحسن کو کرکٹ بورڈ کا سربراہ بنانے کی کوششیں شروع ہوگئیں۔

پریمیئر ڈویژن لیگ کے کلبز نے بھی اسکی درخواست کی ہے، وہ برسراقتدار پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ بھی ہیں۔ادھر بورڈ کے موجودہ صدر مصطفیٰ کمال نے نیشنل اسپورٹس کونسل سے اپنا جانشین مقرر کرنے کی باضابطہ درخواست کردی، وہ آئی سی سی کا نائب صدر بننے کے بعد اب جلد سے جلد اس ذمہ داری سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔دریں اثنا مصطفی کمال نے جاتے جاتے بنگلہ دیشی بورڈ کے آفیشلز کیخلاف غصہ نکال دیا۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ یہ کافی بدقسمتی مگر کھلی حقیقت ہے کہ بورڈ میں شامل کچھ لوگ کام کرنا ہی نہیں چاہتے، ڈویژنز کی جانب سے منتخب ہونے والے کئی آفیشلز کا اپنا ایجنڈا ہے، ابھی تک کرکٹ کیلنڈر ہی مرتب نہیں ہو پایا، مارکیٹنگ اور کمرشل کمیٹی نیا نشریاتی معاہدہ کرنے میں ناکام رہی، گذشتہ ڈیل مارچ میں ختم ہوچکی ہے، اس سلسلے میں اگست میں ٹینڈر جاری کیے گئے جس کے جواب میں دو کمپنیوں نے رجوع کیا، ایک کا ریٹ انتہائی کم تھا اور دوسری نے بینک گارنٹی دینے سے انکار کردیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں