پریمیئر فٹبال آرمی نے پی آئی اے کوہرادیا

واپڈا اور نیوی کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا

افغان ایف سی نے وہیب کلب کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں آرمی نے پی آئی اے کو2-0 سے ہرا دیا۔


عمران حسین اور محمد اکرام نے گول کیے۔کے آر ایل نے مسلم ایف سی کیخلاف4-1 سے کامیابی حاصل کی،کلیم اللہ نے ہیٹ ٹرک جبکہ ضیا نے ایک گول کیا، ناکام سائیڈ کا واحد گول محمد دائود نے بنایا۔ افغان ایف سی نے وہیب کلب کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی،فیصلہ کن گول جدید خان نے بنایا۔

واپڈا اور نیوی کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا،وسیم عباس اور رمضان نے گول کیے۔ پی ایم سی فیصل آباد ایف سی اور بلوچ ایف سی کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔
Load Next Story