سوناکشی ’’آل از ویل‘‘ میں آئٹم سانگ کرینگی

’’ ناچنا ہے تو فراٹے مارکے ناچو ورنہ مت ناچو ‘‘کا ٹیزر جاری مکمل گانا آج ریلیز ہو گا


Showbiz Desk July 16, 2015
آئٹم سانگ بالی ووڈ فلموں کااہم جزو بن چکے ہیں اور میں پہلی مرتبہ پرفارم نہیں کررہی،سوناکشی فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا امیش شکلا کی ہدایتکاری میںبنائی جانے والی فلم ''آل از ویل'' میں مہمان اداکارہ کے طور پر کام کریں گی ۔

وہ فلم میں اداکاری نہیں بلکہ ایک آٹم نمبر '' نچاں فراٹے '' (Nachan Farrate)پر اپنی پرفامنس دکھائیں گی گزشتہ روز اس آئٹم نمبرکا پندرہ سیکنڈ پر مبنی ٹیزر جاری کردیا گیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ '' ٹوئیٹر پر ٹیزر کو جاری کرتے ہوئے سوناکشی نے لکھا ہے کہ '' آل از ویل'' کا آئٹم نمبر جس کے بول '' ناچنا ہے تو فراٹے مارکے ناچو ورنہ مت ناچو '' آج جاری کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میت برادرز اور کانیکا کپور کی آوازوں میں ریکارڈ کیے جانے والے اس گانے کے بول عمیر نے تحریر کیے جب کہ موسیقی میت برادرز نے ترتیب دی ہے ۔

گانے پر سوناکشی اور اسے کے ساتھ پرفارم کرنیوالی دیگر ڈانسرز لالٹین پکڑے ڈانس کرتی نظر آئیں گی۔ واضح رہے کہ فلم میں ابھیشک بچن ، اداکارہ آسین ،رشی کپور اور سپریا پاتھک مرکزی کردارنبھارہے ہیں اور اسے رواں برس 21 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنایاجائے گا۔

دریں اثنا سوناکشی سنہا نے ایک انٹرویوکے دوران کہا ہے کہ آئٹم سانگ بالی ووڈ فلموں کا ایک اہم جزو بن چکے ہیں اور یہ فلم بینوں کی توجہ جلد حاصل کرلیتے ہیں جب کہ میں کسی آئٹم نمبر پر پہلی مرتبہ پرفارم نہیں کررہی اس سے پہلے ''ہمت والے'' اور ''راؤڈی راٹھور'' سمیت دوسری فلموں میں بھی آئٹم سانگز پر اپنی پرفارمنس دکھا چکی ہوں جن میں مجھے سراہا گیا ہے امید ہے اس مرتبہ بھی لوگوں کو میری پرفارمنس پسند آئے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں