عیدالفطرپرقیدیوں کی سزاؤں میں 90روزکی کمی کااعلان

اطلاق قتل، دہشت گردی اور دیگرسنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پرنہیں ہوگا


Numainda Express July 16, 2015
اطلاق قتل، دہشت گردی اور دیگرسنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پرنہیں ہوگا فوٹو: فائل

صدرمملکت ممنون حسین نے عیدالفطرکے موقع پرقیدیوں کی سزاؤںمیں90 دن کی کمی کردی ہے، سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کی سزاؤں میں کمی نہیں کی گئی۔

بدھ کوصدرمملکت نے وزارت داخلہ کی سمری اوروزیراعظم کی سفارش پرقیدیوں کی سزاؤں میں کمی کے احکام جاری کیے۔ جن ملزمان کی سزاؤں میں کمی کی گئی ہے ۔

ان میں دہشت گردی، زنا، اغوا کے الزام میں قیدمجرم شامل نہیں ہیں۔ این این آئی کے مطابق ایسے قیدی جنھیں عمرقیدہوئی ہے ان کی سزامیں90 دن کی کمی جبکہ دیگرجرائم میں ملوث قیدیوں کی سزامیں45 دن کی کمی کی گئی ہے۔ اسی طرح65 سال سے زائدعمرکے ایک تہائی سزاپوری کرنے والے قیدیوں کی باقی ماندہ مکمل سزامعاف کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں