ڈرون تباہی پر بھارت سیخ پا گولہ باری سے 5 پاکستانی شہید 8 زخمی

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے سیالکوٹ کے چپڑار سیکٹر میں 3 جب کہ راولا کوٹ کے نیزا پیر سیکٹر میں ایک لڑکی شہید ہوئی


ویب ڈیسک July 16, 2015
پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی گولا باری کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بھارتی فورسز کی ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 5 شہری شہید اور 8 زخمی ہوگئے۔

https://img.express.pk/media/images/q90/q90.webp

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ کے چپڑار سیکٹر میں صالح پور، جمیاں اور پتوال نامی گاؤں میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری کی جس کے نتیجے میں 5 پاکستانی غلام مصطفیٰ، راحت، محمد بوٹا شہید و دیگر جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔ بھارتی گولہ باری سے متعدد مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا جب کہ شہریوں کے درجنوں مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔ پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی گولا باری کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q124/q124.webp

بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر راولا کوٹ کے نیزا پیر سیکٹر میں گاؤں نندی پور اور دیگر دیہاتوں میں بھی بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک 18 سالہ لڑکی شہید زرینہ شہید ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جنگی جنون میں مبتلا بھارتی سیکیورٹی فورسز سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری کے پھوک لیان سیکٹر پر فائرنگ اور گولہ باری کی جس پر پنجاب رینجرز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔



https://img.express.pk/media/images/q216/q216.webp

https://img.express.pk/media/images/drone/drone.webp

دوسری جانب اسلام آباد میں سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے بھارت کے ہائی کمشنرٹی سی راگھون کو بھارتی جاسوس طیارے کی پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پراحتجاج ریکارڈ کرایا، انہوں نے کہا کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی بین الاقوامی قانون، پاکستان کی علاقائی سالمیت، فضائی حدود کی خلاف ورزی کے معاملے پر 1991 کے معاہدوں اور فوجی مشقوں کی پیشگی اطلاع اور فوجیوں کی نقل و حرکت کے حوالے سے طے شدہ طریقہ کار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے 11 جولائی کو کنٹرول لائن کے ساتھ بھارت کے جانب سے ہیلی کاپٹر کی مشقوں پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک حملے اور دھمکی کے مترادف قرار دیا۔

https://img.express.pk/media/images/q315/q315.webp

خارجہ سیکرٹری نے پکھلیاں اکھنور سیکٹر میں 15 جولائی کو بھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بھی احتجاج ریکارڈ کرایا، خارجہ سیکرٹری نے جمعرات کی صبح کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پرجنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بھی احتجاج کیا جس کے نتیجے میں 5 شہری شہید اور 8 زخمی ہوئے۔

https://img.express.pk/media/images/q415/q415.webp

https://img.express.pk/media/images/aizaz-chaudhry/aizaz-chaudhry.webp

خارجہ سیکرٹری نے اس بات پر زور دیا کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ اور خطے میں بالعموم امن اور ہم آہنگی کا جذبہ برقرار رکھنے کیلئے یہ بات انتہائی اہمیت رکھتی ہے کہ جنگ بندی کے معاملے پر 2003 کی مفاہمت کو برقرار رکھا جائے، بھارت کے ہائی کمشنر نے ان کا پیغام اپنے حکام تک پہنچانے کا یقین دلایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں