پاکستانی فلم ’’دیکھ مگر پیار سے‘‘ ریلیز سے پہلے ہی ہٹ ہوگئی

’’دیکھ مگر پیار سے‘‘ کا ٹریلر 3 روز میں 5 لاکھ سے زائد افراد نے انٹر نیٹ پر دیکھاہے


ویب ڈیسک July 16, 2015
’’دیکھ مگر پیار سے‘‘ رومینٹک کامیڈی فلم ہے جس میں اداکارہ عمیمہ ملک اورسکندر رضوی مر کزی کردارکرتے نظر آئیں گے،فوٹو فائل

پاکستانی فلم ''دیکھ مگرپیارے سے'' کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پردھوم مچا رکھی ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ صرف 3 روز میں 5 لاکھ سے زائد افراد نے اس فلم کا ٹریلر دیکھا ہے.

پاکستانی فلم ''دیکھ مگر پیار سے'' کا ٹریلر 12 جولائی کو جاری کیا گیا تھا جسے 3 روزمیں 5 لاکھ سے زائد افراد نے انٹر نیٹ پردیکھا ہے،''دیکھ مگر پیار سے'' رومینٹک کامیڈی فلم ہے جس میں اداکارہ عمیمہ ملک اورسکندر رضوی مر کزی کردارکرتے نظر آئیں گے، اسد الحق کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو 14 اگست کو ملک بھرمیں بڑی اسکرین پرریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی باکسر حسین شاہ کی زندگی پر بننے والی فلم 'شاہ' کے ٹریلرکو 2لاکھ پچیس ہزار افراد نے دیکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔