پاکستان نے انڈونیشیا کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی جیت لیا

پاکستان کے محمد اکبر نے سنگلز ریورس میں انڈونیشین پلئیرسوسانتوکو شکست دے کراوشیانا گروپ ٹو کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔


ویب ڈیسک July 16, 2015
پاکستان نے سنگلز ریورس میں انڈونیشین پلئیرسو سانتو کو شکست دے کراوشیانا گروپ ٹو کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ فوٹو:اے ایف پی/فائل

ISLAMABAD: پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دے کر ڈیوس کپ ٹائی جیت لیا جس کے بعد پاکستان نے اوشیانا گروپ ٹو کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

جکارتہ ٹینس سینٹر کے ہارڈ کورٹس پرڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ 2 ٹائی کے تیسرے دن سنگلز مقابلے میں پاکستان کے نمبرون محمد اکبر کا مقابلہ انڈونیشیا کے ڈیوڈ ایکنگ سوسانتو سے ہوا۔ سنگلز میں پاکستانی نمبرون علی اکبرشروع سے ہی مخالف پلئیرپرحاوی رہے اور پہلے سیٹ میں 2-6 سے واضح برتری حاصل کرکے مخالف پلئیر کے اوسان خطا کردیئے جس کے بعد تمام سیٹس میں محمد اکبرہی کامیاب رہے۔ پاکستان پلئیرکی جیت کا اسکور 2-6، 0-6، 6-7 اور0-6 رہا جس کے بعد پاکستان نے اوشیانا گروپ ٹو کے لئے 1-3 سے بھی کوالیفائی کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزانڈونیشیا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ڈبلز مقابلہ اپنے نام کرلیا تھا جس میں میزبان پلیئرزکرسٹوفررنگٹ اور سونو واہیو تریجاتی نے ملکی نمبر ون عقیل خان اورمحمد اکبر کو دلچسپ مقابلے کے بعد پہلا سیٹ 6-4 سے اور دوسرے میں میزبان جوڑی نے7-5 سے فتح حاصل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔