پیپلز پارٹی نے بھارتی جارحیت کے خلاف صوبائی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی

قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارتی جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے۔


ویب ڈیسک July 16, 2015
ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری قابل مذمت ہے، فائزہ ملک۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی نے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد صوبائی اسمبلی میں جمع کرادی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی فائزہ ملک نے بھارتی جارحیت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کرائی جس میں بھارتی فورسز کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور جانی و مالی نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارتی جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے۔

واضح رہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے ورکنگ باؤنڈر اور لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی شہری شہید جب کہ 8 زخمی ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں