سانحہ صفورا کے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع

تینوں ملزمان کو 27 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔


ویب ڈیسک July 16, 2015
تینوں ملزمان کو 27 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ فوٹو:فائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ صفورا کے گرفتار 3 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 دن کی توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے سانحہ صفورا کے ملزمان سعد عزیز، طاہر حسین اور اسد الرحمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کو اب تک 7 گواہوں نے شناخت کرلیا ہے تاہم ملزمان سے مزید تفتیش کرنا ہے اس لئے ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع دی جائے۔ عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو 27 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 2 گواہوں نے سانحہ صفورا کے تینوں ملزمان کو شناخت کرلیا تھا جب کہ مجموعی طور پر 7 گواہ ملزمان کو شناخت کرچکے ہیں جن میں 5 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔