کراچی میں پہلی بھارتی نمائش کے انتظامات کیلیے وفدکی آمد

ایکسپو سینٹر کا دورہ، ٹی ڈی اے پی سمیت دیگر متعلقہ اداروںکے افسران سے ملاقاتیں


Business Reporter October 17, 2012
بھارتی مصنوعات کی سنگل کنٹری نمائش’ انڈین ایکسپو‘ فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشنزکے تحت21سے 23دسمبرتک کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگی۔ فوٹو: فائل

کراچی میں بھارت کی پہلی آفیشل تجارتی نمائش کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلیے منتظمین کاوفد کراچی پہنچ گیا ۔

وفد میں شامل اراکین نے گزشتہ روز ایکسپو سینٹرکا دورہ کیا اور انتظامات کے سلسلے میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران سے ملاقاتیں کیں۔ بھارتی مصنوعات کی سنگل کنٹری نمائش' انڈین ایکسپو' فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشنزکے تحت21سے 23دسمبرتک کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگی۔

بھارتی وفد کے سربراہ فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن کے جوائنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر سنیل اگنی ہوتری نے ''ایکسپریس'' کوبتایاکہ دونوں ملکوں میں تجارت کو نارمل بنانے کیلیے پیشرفت سے تاجروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے بالخصوص ویزا نرمی کیلیے مثبت پیشرفت کے بعد نہ صرف بھارتی ایکسپورٹرز بلکہ بھارتی امپورٹرز بھی پاکستان سے تجارت بڑھانے کیلیے پرامید ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ کراچی میں پہلی سنگل کنٹری آفیشل نمائش کراچی چیمبرکے اشتراک سے منعقدکی جارہی ہے جس میں ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بھرپور سپورٹ کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں