پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 48 کروڑ روپے جاری

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےمدینہ منورہ سےخصوصی طور پربطور چیرمین ای سی سی اسٹیل ملز کےملازمین کےلئےعید پیکج کی منظوری دی۔


ویب ڈیسک July 16, 2015
عید پیکج کا فیصلہ انسانی ہمدردی کی بناء پر ملازمین کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے کیا گیا ہے، حکام وزارت خزانہ۔ فوٹو: فائل

ON BOARD PM’S AIRCRAFT: وزارت خزانہ نے پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کے لئے عید پیکج کی مد میں 48 کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ سے خصوصی طور پر بطور چیرمین ای سی سی اسٹیل ملز کے ملازمین کے لئے عید پیکج کی مد میں 48 کروڑ روپے کی منظوری دی۔ وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز کے ملازمین کے لئے عید پیکج کا فیصلہ انسانی ہمدردی کی بناء پر ملازمین کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔