آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی

سری لنکا سے شکست کے بعد ون ڈے رینکنگ میں پاکستان آٹھویں سے نویں پوزیشن پر آ گیا


ویب ڈیسک July 16, 2015
پاکستان کے محمد حفیظ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان سری لنکا سے دوسرے ایک روزہ میچ میں شکست کے بعد نویں نمبر پر آگیا ہے۔

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا پہلے، بھارت دوسرے جب کہ نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقا کو شکست دے کر بنگلا دیش ساتویں پوزیشن پر موجود ہے جب کہ سری لنکا سے دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد پاکستان ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں سے نویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔

بلے بازوں میں جنوبی افریقا کے اے بی ڈویلیئرز پہلے، سری لنکا کے کمارا سنگا کارا دوسرے اور جنوبی افریقا ہی کے ہاشم آملہ تیسرے نمبر پر ہیں۔ بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک پہلے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے سعید اجمل ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ پاکستان کے محمد حفیظ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔