دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کا فیصلہ

دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی،کور کمانڈر لاہور


ویب ڈیسک July 16, 2015
دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی،کور کمانڈر لاہور۔ فوٹو:فائل

ایپکس کمیٹی پنجاب نے کالعدم تنظمیوں کی سرگرمیوں کو پوری قوت سے روکنے پر اتفاق کیا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q515/q515.webp

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف كی زیرصدارت صوبائی ایپكس كمیٹی كا چھٹا اجلاس منعقد ہوا جس میں كور كمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان، صوبائی وزیر كرنل (ر) شجاع خانزادہ، چیف سیكرٹری، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق بركی، جنرل آفیسر كمانڈنگ 10 ڈویژن میجر جنرل سردار طارق امان، انسپكٹر جنرل پولیس پنجاب، صوبائی سیكرٹری داخلہ اور متعلقہ اعلیٰ سول و ملٹری حكام نے اجلاس میں شركت كی۔

https://img.express.pk/media/images/q614/q614.webp

صوبائی ایپكس كمیٹی كے اجلاس میں نیشنل ایكشن پلان كے تحت پنجاب میں انسداد دہشت گردی كیلئے اقدامات پر اطمینان كا اظہار كیا گیا اور دہشت گردوں اور ان كے سہولت كاروں كے خلاف حالیہ كامیاب كارروائیوں پر پنجاب حكومت اور قانون نافذ كرنے والے اداروں كی كاركردگی كو سراہا گیا جب کہ اجلاس كے دوران نیشنل ایكشن پلان پر مزید موثر انداز میں تیز رفتاری سے اقدامات پر اتفاق كیا گیا۔

https://img.express.pk/media/images/q713/q713.webp

ایپكس كمیٹی نے دہشت گردی، انتہاپسندی و فرقہ واریت كے مكمل خاتمے كے بھرپور عزم كا اعادہ كیا جب کہ اجلاس میں فیصلہ كیا گیا كہ پنجاب میں كالعدم تنظیموں كے زكوٰۃ اور فطرانہ اكٹھا كرنے پر پابندی ہوگی اوركسی بھی كالعدم تنظیم كو زكوٰۃ و فطرانہ اكٹھا كرنے كی اجازت نہیں دی جائے گی، اسی طرح كالعدم تنظیموں كی سرگرمیوں كا پوری قوت سے قلع قمع كیا جائے گا، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ كیا گیا كہ دہشت گردوں و انتہاپسندوں كے سہولت كاروں اور مالی معاونت كرنے والوں كے خلاف بلاامتیاز كریک ڈاؤن كیا جائے گا۔

https://img.express.pk/media/images/q810/q810.webp

https://img.express.pk/media/images/shahbaz1/shahbaz1.webp

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے صوبائی ایپكس كمیٹی كے اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ نیشنل ایكشن پلان ملک سے دہشت گردی كے خاتمے كیلئے قومی عزم كا عكاس ہے، وفاقی حكومت اور صوبائی حكومتیں مكمل یكجہتی كے ساتھ نیشنل ایكشن پلان كے تحت كارروائی كر رہی ہیں اور پوری قوم ملک سے دہشت گردی كو جڑ سے اكھاڑ پھینكنے كا عزم كر چكی ہے۔ انہوں نے كہا كہ پاک افواج كا دہشت گردوں كے خلاف كامیاب آپریشن ضرب عضب پوری قوت سے جاری ہے اور اس آپریشن كے ذریعے دہشت گردوں پركاری ضرب لگائی گئی ہے، آپریشن ضرب عضب كے ذریعے وطن اور امن كے دشمنوں كو كیفر كردار تک پہنچایا جا رہا ہے، پاک افواج نے دہشت گردوں كے خلاف جنگ میں جرأت اور بہادری كی نئی تاریخ رقم كی ہے، پاک افواج، پولیس، سكیورٹی اداروں كے افسران و اہلكاران كے علاوہ قوم كے بچوں سمیت معاشرے كے ہر طبقے نے دہشت گردی كے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی كے خلاف جنگ ملک كی بقا كی جنگ ہے اور پوری قوم پاک افواج كے ساتھ شانہ بشانہ كھڑی ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q95/q95.webp

https://img.express.pk/media/images/zarb-azb1/zarb-azb1.webp

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک سے آخری دہشت گرد كے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، ملک كو دہشت گردوں كے ناپاک وجود سے پاک كركے دم لیں گے اور دہشت گردی كے خلاف جنگ كو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، دہشت گردوں اور ان كے سہولت كاروں كو پاكستان میں سر چھپانے كی جگہ نہیں ملے گی اور انہیں كیفر كردار تک پہنچا كر دم لیں گے۔ انہوں نے كہا كہ پنجاب حكومت نے نیشنل ایكشن پلان كے تحت انسداد دہشت گردی كے حوالے سے موثر اقدامات كئے ہیں، صوبے میں انسداد ددہشت گردی فورس تشكیل دی گئی ہے اور اسے جدید تربیت سے آراستہ كیا گیا ہے، وال چاكنگ، لاؤڈ اسپیكر كے استعمال، اشتعال انگیز تقاریر اور مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر كی اشاعت و تقسیم كی پابندی پر پوری طرح عملدرآمد كیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے قانون سازی كركے سزائیں سخت كی گئی ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q104/q104.webp

https://img.express.pk/media/images/lahore-core-com-naveed/lahore-core-com-naveed.webp

اس موقع پر كور كمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان نے كہا كہ دہشت گردوں كے نیٹ ورک ان كے سہولت كاروں اور مالی معاونت كرنے والوں كے خلاف بلاامتیاز كارروائی جاری رہے گی جب کہ اجلاس كے دوران نیشنل ایكشن پلان كے تحت پنجاب میں انسداد دہشت گردی كیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات كے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔