ماڈل ایان علی کو اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہا کردیا گیا

ایان علی کو14مارچ کواسلام آباد ایئرپورٹ سے حراست میں لیاگیا جو کرنسی اسمگلنگ الزام میں4 ماہ سےزائد عرصہ جیل میں رہیں۔


ویب ڈیسک July 16, 2015
ایان علی کو14مارچ کواسلام آباد ایئرپورٹ سے حراست میں لیاگیا اورکرنسی اسمگلنگ الزام میں4 ماہ سےزائد عرصہ جیل میں رہیں۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ایان علی کو لینے کے لئے اڈیالہ جیل کے تین دروازوں پر گاڑیاں موجود تھیں تہام انہیں جیل ملازمین کے رہائشی گیٹ سے باہر نکالا گیا۔ اس سے قبل ماڈل ایان علی کے وکلاء راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے ڈیوٹی جج صابرسلطان کی عدالت میں پیش ہوئے اور ضمانتی مچلکے جمع کرائے، ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کراتے وقت ضامن محمد نواز، شوکت بھٹی، محمد عمران اور طارق محمود بھی موجود تھے۔ عدالت نے ضمانتی مچلکے منظور کرتے ہوئے روبکار جاری کیا جس کی وصولی کے بعد اڈیالہ جیل حکام نے ماڈل ایان علی کورہا کردیا۔

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو 14 مارچ کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا اور وہ 4 ماہ سے زائد عرصہ اڈیالہ جیل میں قید رہیں تاہم لاہور ہائیکورٹ کے 14 جولائی کو ان کی ضمانت منظورکی جس کے بعد انہیں رہا کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔