کراچی پولیس نے عیدالفطر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی
شہر بھر میں 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، ترجمان کراچی پولیس
پولیس نے عیدالفطر کے موقع پر شہر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی جس کے تحت شہر بھر میں 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
ترجمان کراچی پولیس کےمطابق عیدالفطر کے موقع پر ترتیب دیئے گئے سکیورٹی پلان کے تحت شہر بھر میں 8 ہزار261 پولیس افسران و اہلكار تعینات كیے جائیں گے جن میں سے ایسٹ زون میں 1958، ساؤتھ میں 1213 جب کہ ضلع ویسٹ میں 6090 اہلکارو افسران تعینات ہوں گے۔
ایڈیشنل آئی جی كراچی غلام قادر تھیبو نے زونلز ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز،ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزكو عیدالفطر کے موقع پر سکیورٹی پلان پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئےکہا ہے کہ تمام مساجد ، امام بار گاہوں، عید گاہوں اور حساس مقامات پر سكیورٹی کے غیر معمولی اقدامات كیے جائیں اور قانون نافذ كرنے والے اداروں سے رابطے میں رہا جائے تاكہ بہتر سیكیورٹی اقدامات كیے جا سكے۔