سلمان خان ’’بجرنگی بھائی جان ‘‘کی نمائش کی اجازت دینے پر پاکستانی سنسربورڈ کے مشکور

بالی ووڈ اسٹار نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان سنسر بورڈ کو فراخ دل بھی قرار دیا

فلم’’بجرنگی بھائی جان‘‘ عید الفطر کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی جب کہ فلم کی کہانی پاکستانی بچی پر مبنی ہے،فوٹو فائل

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ''بجرنگی بھائی جان''کی پاکستان میں نمائش کی اجازت پردینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سنسر بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم'' بجرنگی بھائی جان'' اپنی ریلیز سے قبل ہی مقبول ہوچکی ہے جب کہ بھارت میں فلم سے متعلق طرح طرح کے اعتراضات لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں فلم پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کا بھی الزام شامل ہے۔


دوسری جانب پاکستان میں بھی فلم ''بجرنگی بھائی جان'' کی ریلیز کی خبروں کے کے بعد پاکستان مخالف فلم کا منفی پروپیگنڈاکیا جارہا تھا جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی فلم کی نمائش روکنے کی درخواست دائر کی گئی جسے مستر د کردیا گیا تاہم اب پاکستان کے سنسر بورڈ نے دبنگ خان کی فلم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت دے دی ہے جس پر سلمان خان نے خوشی کا اظہار کیا ۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں سلمان خان نے پاکستانی سنسر بورڈ کا شکریہ اداکرتے ہوئے اسے فراخدل قراردیا۔



واضح رہے کہ فلم عید الفطر کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی جب کہ فلم کی کہانی پاکستانی بچی پر مبنی ہے۔
Load Next Story