خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطرمنائی جارہی ہے مسجدالحرام میں عید کا سب سے بڑااجتماع

انڈونیشیا، ملائشیا، جاپان، ترکی اور افغانستان میں بھی عیدالفطر منائی جارہی ہے۔


ویب ڈیسک July 16, 2015
انڈونیشیا، ملائشیا، جاپان، ترکی اور افغانستان میں بھی عیدالفطر منائی جارہی ہے۔ فوٹو:فائل

سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے جب کہ نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مسجدالحرام میں منعقد ہوا۔

سعودی عرب، انڈونیشیا، ملائشیا، دبئی، قطر، عراق، کویت اور اردن سمیت دیگر خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے جب کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے مرکزی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں لاکھوں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔ متحدہ عرب امارات میں عید کا اعلان روایتی طورپرتوپ کے 2 گولے داغ کرکیا گیا جس کے بعد نمازعید کا بڑا اجتماع شیخ زید مسجد ابوظہبی میں ہوا جب کہ یو اے ای کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشدالمکتوم نے زبیل مسجد میں نمازعید ادا کی۔

ترکی، آسٹریلیا، جاپان،فلپائن اور جرمنی میں بھی شوال کا چاند نظر آنے کے بعد آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ افغانستان میں بھی شوال کا چاند نظر آنے کے بعد آج عیدالفطر منائی جارہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیرمین مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔