آزاد کشمیر میں گرایا جانے والا جاسوس طیارہ بھارتی نہیں تھا بھارتی سیکریٹری خارجہ

طیارہ چینی ساختہ تھا جو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، ایس جے شنکر


ویب ڈیسک July 16, 2015
سرحدی کشیدگی کے حوالے سے پاکستان اور بھارتی قیادت رابطے میں ہے، بھارتی سیکریٹری خارجہ، فوٹو فائل

پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں مار گرائے جانے والے بھارتی جاسوس طیارے کی بھارت نے تردید کردی ہے اور بھارتی سیکریٹری خارجہ نے دعویٰ کیا ہےکہ ڈرون طیارہ چینی ساختہ تھا جو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

نئی دلی میں میڈیا سےبات کرتے ہوئے بھارتی سیکریٹری خارجہ سبھرا مینیم جے شنکر کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج نے جس ڈرون کو گرایا ہے وہ چینی ساختہ تھا جو تجارتی بنیادوں پر استعمال کے لیے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پر پاکستان کی جانب سے خلاف ورزی کی گئی تو بھارت اس کا جواب دے گا۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ سرحدی کشیدگی کے حوالے سے پاکستان اور بھارتی قیادت رابطے میں ہے اور روس میں دونوں وزرا اعظم کی ملاقات میں امن مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کی جوامید ہوئی ہے بھارت اس کے مطابق سرحد پر امن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ہیلی کاپٹر کی ایل او سی پر پرواز کا معاملہ دونوں ملکوں کے فارمیشن کمانڈرز کے ہاٹ لائن پیغامات کے ذریعے 12 جولائی کو حل کرلیا گیا تھا جس میں پاکستان کو بتا دیا تھا کہ بھارتی ہیلی کاپٹرطے شدہ ایل او سی کی حدود میں تھا جو کہ دہشت گردوں کا پیچھا کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاک فوج نے آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں جاسوسی کی غرض سے آنےوالے بھارتی ڈرون طیارے کو مار گرایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں