دفاعی نمائش مصنوعات کی کسٹمز کلیئرنس میں عارضی نرمی
کسٹمز ایگزامنیشن بندرگاہ کے بجائے نمائش گاہ میں کی جائے گی، ایم سی سی اپریزمنٹ
وزارت تجارت کے اجازت نامے کے بعد ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ کراچی نے کراچی ایکسپوسینٹر میں7 نومبر سے شروع ہونے والی بین الاقوامی دفاعی نمائش ''آئیڈیاز 2012'' کے لیے درآمد و برآمد ہونے والے سامان و مصنوعات کی کسٹمز کلیئرنس کے طریقہ کار میں عارضی بنیادوں پر نرمی کر دی ہے۔
اس ضمن میں کلکٹر اپریزمنٹ کراچی کی جانب سے منگل کو ایک اسٹینڈنگ آرڈر نمبر 02/2012(APPG) جاری کردیا ہے جس کے مطابق آئیڈیاز 2012 کے لیے درآمد ہونے والے سامان اور مصنوعات کی بندرگاہ پر کسٹمز ایگزامنیشن نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے دی گئی خصوصی ترغیب کے تحت ان کنسائنمنٹس کوکسٹم ڈیوٹی و ٹیکسوں کی وصولی کے بغیر ریلیز کردیا جائے گا تاہم بندرگاہ پر سامان کے کنٹینرنمبر اور سیل نمبرکی جانچ پڑتال کی جائے گی جبکہ ایل سی ایل کارگوکے مارک اور نمبرکی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
بعد ازاں ان کنسائنمنٹس کا 100 فیصد ایگزامیشن نمائش گاہ میں تعینات کسٹمز افسران کریں گے، نمائش کے بعد مذکورہ تمام گڈز دوبارہ ایکسپورٹ کردی جائیں گی اور اس دوران بھی کسٹمز حکام صرف نمائش گاہ میں ہی ان اشیا کی ایگزامنیشن کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے اس ضمن میں اجازت نامہ نمبر 20(5) 2009-Imp-I(12893) جاری کیا گیا تھا جس کے بعد ایف بی آر کی جانب سے خصوصی استثنیٰ آرڈر 18/2012 جاری کیا گیا، ان احکامات کی روشنی میں منگل کو ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ کراچی نے اسٹینڈنگ آرڈر جاری کیا ہے۔