اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 11 برس بیت گئے

ان کا مخصوص اندازِتکلم اورمکالموں کی اچھوتی ادائیگی کے ذریعے مزاح تخلیق کرنے کا وصف کسی اورکے حصے میں نہیں آیا۔

البیلا نےآغازمیں ثانوی نوعیت کےکردارادا کرکےاپنی صلاحیتوں کالوہا منوایا اور پھروہ ایکٹر ہونے کے بعد ہیرو بھی بنے۔ فوٹو: فائل

فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے ورسٹائل اداکار البیلا کی گیارہویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ اختر حسین عرف البیلا نے اپنے کیرئیر کا آغاز 50ء کی دہائی میں لاہور سے کیا۔


البیلا نے آغاز میں ثانوی نوعیت کے کردار ادا کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور پھر وہ کریکٹر ایکٹر ہونے کے بعد ہیرو بھی بنے۔ البیلا پنجاب کے روایتی مزاحیہ تھیٹر کے بانیوں میں سے تھے ۔البیلا نے اپنے ہونہار جونیئر امان اللہ کے ساتھ مل کر تھیٹر کو اتنا مقبول کردیا کہ یہ باقاعدہ ایک انڈسٹری کی صورت اختیار کرگئی ۔

حاجی البیلا ایک طرح دار فنکار تھے اورایک زمانہ ان کے فن کا قدردان تھا، ان کا مخصوص اندازِ تکلم اور مکالموں کی اچھوتی ادائیگی کے ذریعے مزاح تخلیق کرنے کا وصف کسی اور کے حصے میں نہیں آیا۔ انہوں نے وطن کو چھوڑکر دیار حبیب میں جا قیام کیا اور کئی سال روضہ رسول اور خانہ کعبہ کے نزدیک رہے ، وہ آ خری دور میں مذہب اسلام کے مبلغ کی حیثیت اختیار کر گئے تھے۔ حاجی البیلا نے اپنی فنی زندگی میں 300سے زیادہ فلموں میں کام کیا ،اپنے انداز کا یہ منفرد فنکار 17جولائی 2004ء میں انتقال کرگیا ۔
Load Next Story