میر واعظ پاکستانی ہائی کمیشن کی عید ملن پارٹی میں شرکت کریں گے

میر واعظ پاک بھارت وزرائے اعظم کے حالیہ مشترکہ ا علامیے میں کشمیر کو نظر انداز کرنے پر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔


Online July 17, 2015
میر واعظ پاک بھارت وزرائے اعظم کے حالیہ مشترکہ ا علامیے میں کشمیر کو نظر انداز کرنے پر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔۔ فوٹو : فائل

NEW DEHLI: کل جماعتی حریت کانفرنس میر واعظ کا 2 رکنی وفد 21 جولائی کو پاکستانی ہائی کمیشن میں ہونیوالی عید ملن پارٹی میں شرکت کریگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میر واعظ کے سیاسی سیکریٹری شہیدالاسلام نے بتایا کہ حریت کانفرنس میر واعظ گروپ کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ میر واعظ عمر فاروق اور مسرور عباس انصاری ہائی کمیشن کی تقریب میں شرکت کرینگے۔ اس موقع پر میر واعظ پاک بھارت وزرائے اعظم کے حالیہ مشترکہ ا علامیے میں کشمیر کو نظر انداز کرنے پر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں