تھائی لینڈ میں تھری جی موبائل فون آپریٹنگ لائسنسز 14 ارب ڈالر میں فروخت
ریگولیٹرز کے مطابق حالیہ نیلامی میں تمام دستیاب 45 میگاہرٹز بینڈوتھ فروخت کر دی گئی
تھائی لینڈ نے تھری جی موبائل فون آپریٹنگ لائسنسز کی نیلامی سے 1.4ارب ڈالر (41.6ارب بھات) جمع کرلیے۔
نیلامی کے ذریعے تھائی لینڈ کی اہم ٹیلی کام کمپنیوں ایڈوانسڈ انفو سروس (اے آئی ایس)، ٹوٹل ایکسیز کمیونی کیشن اور ٹرو موو نے تھری جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کیلیے لائسنس حاصل کر لیے۔ یاد رہے کہ جاپان نے ایک دہائی قبل دنیا میں پہلی بار تھری جی سروس متعارف کرائی تھی تاہم تھائی لینڈ میں اب تک یہ سروس مناسب طور پر متعارف نہیں کرائی جا سکی۔
ریگولیٹرز کے مطابق حالیہ نیلامی میں تمام دستیاب 45 میگاہرٹز بینڈوتھ فروخت کر دی گئی، ہر5میگاہرٹزبلاک کیلیے کم ازکم قیمت 4.5 ارب بھات رکھی گئی، اے آئی ایس نے 3 بلاکس کیلیے سب سے زیادہ 14.6 ارب بھات کی بولی دی جبکہ دیگر دو کمپنیوں نے اتنے ہی بلاکس کیلیے 13.5ارب کی بولیاں دی تھیں۔